ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شلپا شیٹی کی بہن لڑائی کے دوران بے ہوش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Shamita Shetty
کیپشن: Shamita Shetty
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   معروف اداکارہ شلپا شیٹی کی بہن شمیتا شیٹی بگ باس 15 میں وائلڈ کارڈ کے طور پر انٹری دینے والی اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی سے جھگڑ پڑیں۔

بھارتی نجی  چینل  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بگ باس کی آج نشر کی جانے والی قسط کا پرومو جاری کیا ،  جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شمیتا اور دیوولینا کا آپس میں شدید جھگڑا ہوجاتا ہے۔

ویڈیو میں شمیتا اور دیوولینا کے علاوہ پروگرام کے دیگر امیدواروں کو بھی جھگڑے میں شامل دیکھا جاسکتا ہے تاہم شمیتا اپنے اس جھگڑے کے بعد بے ہوش ہوگئیں جس پر اداکار کرن کندرا نے انہیں اٹھایا اور میڈیکل روم تک پہنچایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شمیتا کو طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد انہیں شو میں واپس بھیج دیا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by ColorsTV (@colorstv)

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر