ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہلکاروں کی موجیں، ایس ایچ اوز انتظار کی سولی پر لٹک گئے

Punjab Police weekly off
کیپشن: Punjab Police Constable
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ایس ایس پی آپریشنز نے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ماتحت اہلکاروں کی چھٹی پرعملدرآمدکروانےکا حکم دے دیا۔

تمام ایس ایچ اوز اعلی پولیس افسران کےغیرمنصفانہ رویےپرششدرہ رہ گئے، تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز کی ہفتہ وار چھٹی بحال نہ ہو سکی۔ زرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ اوز کو ایک ماہ سے ہفتہ وار چھٹی نہیں دی گئی، ڈی آئی جی آپریشنز نےایس ایچ اوز کی چھٹی بند رکھنے کاحکم دے رکھاہے۔

مسلسل ڈیوٹی کے باعث تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز ذہنی دباؤ کا شکار ہونے لگے ہیں۔ ذہنی تناؤ کا شکار ایس ایچ اوز کے لیے ڈیوٹی کےدوران توازن برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب نےتمام افسران واہلکاروں کی ہفتہ وارچھٹی بحال کرنےکا حکم دے رکھاہے۔  لاہور کے علاوہ تمام اضلاع میں ایس ایچ اوز کو باقاعدہ ہفتہ وارچھٹی دی جاتی ہے۔