پنجاب پولیس میں مزید بڑی تبدیلیاں متوقع

پنجاب پولیس میں مزید بڑی تبدیلیاں متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پرتقرروتبادلوں پرغور، لاہور کے2 ڈی آئی جیز سمیت 7افسران کے تبادلے متوقع ہیں۔
پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے زیرغور ہیں جس میں لاہورکے2ڈی آئی جیزکے نام بھی تبادلوں میں شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق آرپی اوشیخوپورہ،سی پی اوملتان، ڈی آئی جی ایلیٹ پنجاب،ڈی آئی جی پنجاب کانسٹیبلری کے تبادلے بھی زیرغورہیں ۔افسران کےتقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جلد متوقع ہے۔

دوسری جانب پنجاب ٹرانسپورٹ پولیس کے لیے پہلے مرحلے میں تین سو سے زائد کی فورس ہو گی ۔فورس میں ڈائریکٹر انفورسمینٹ ،چیف ٹرانسپورٹ انسپکٹر ،ٹرانسپورٹ سب انسپکٹر اور ٹرانسپورٹ سارجنٹ ہوں گے۔ پنجاب حکومت ماس ٹرانزٹ کی صرف سیکورٹی کے لیے سالانہ 70 کروڑ روپے کے اخراجات کررہی ہے ۔

حکام کے مطابق پنجاب حکومت نئی ٹرانسپورٹ پولیس سے سالانہ ہونے والے اخراجات کم کرسکے گی ۔جس سے ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق نئی فورس سے حکومت سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کی آمدن حاصل کرسکتی ہے۔ حکام کے مطابق اورینج ٹرین ، میٹروبس کی الگ الگ پولیس فورس ہو گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer