ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی: فردوس عاشق

پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی: فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کی صدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب اعجازاحمد چوہدری کی رہائش گاہ آمد، فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات پوری تیاری سےلڑے گی اور کلین سوئپ کرے گی۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےاعجاز احمد چودھری سے ملاقات کے دوران موجودہ ملکی سیاسی صورت حال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی کلین سویپ کریں گے جس کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کی جان ہیں انہی کی بدولت آج اقتدار میں ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سنٹرل پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی پربہترین انداز میں کام کررہے ہیں، پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کےصدر اعجاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ پارٹی کو تحصیل اوروارڈ کی سطح تک مضبوط کریں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔