قتل کی دھمکیاں، معروف فلمسٹار نے ملک ہی چھوڑ دیا

قتل کی دھمکیاں، معروف فلمسٹار نے ملک ہی چھوڑ دیا
کیپشن: City42 - Filmstar Babar Ali
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار بابر علی قتل کی دھمکیاں ملنے پر ملک ہی چھوڑ گئے۔ بابر علی نے قتل کی دھمکیاں ملنے پر تھانہ ڈیفنس سی میں ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق فلمسٹار بابر علی کو چند افراد کچھ عرصہ سے فون پر قتل کی دھمکیاں دینے کے ساتھ ان کا پیچھا بھی کرتے رہے جس پر انہوں نے ڈیفنس سی تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کروائی۔ صورتحال مزید خراب ہونے پر وہ اب ملک ہی چھوڑ گئے ہیں۔

بابر علی ان دنوں نجی ٹی وی چینل سے مارننگ شو کرنے کے ساتھ دو ٹی وی ڈراموں میں کام بھی کر رہے تھے اور بابر علی کا موقف ہے کہ ان کے ڈراموں کے کرداروں پر انہیں سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

Sughra Afzal

Content Writer