سٹی 42 : لاہور کے علاقے گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ پر پلازہ کی دوسری منزل پر آتشزدگی کا واقعہ ہوا ہے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو جائے وقوعہ پر پہنچی ۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ بظاہر شارٹ سرکٹ سے لگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔