سٹی 42 : جنگلی کبوتروں کی غیر قانونی نیٹنگ کیخلاف وائلڈ لائف رینجرز کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی ۔
لاہور سے جنگلی کبوتروں کی غیر قانونی نیٹنگ میں ملوث ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے نیٹنگ گیئر اور جنگلی کبوتر برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ زرد ممولوں کی غیر قانونی تجارت ناکام بناتے ہوئے سینکڑوں پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کردیئے گئے ۔
غیر قانونی تجارت میں ملوث ملزم موقع سے فرار ہوگیا، تاہم وائلڈ لائف کی کارروائی جاری ہے ۔ ضبط کیے گئے سینکڑوں زرد ممولے قدرتی ماحول میں واپس چھوڑ دئیے گئے ہیں۔