سٹی 42 : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 983 ویں سالانہ عرس پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے 3روزہ تقریبات کے آغاز پر زائرین کرام اور عقیدت مند وں کو مبارکباد دی ۔ مریم نواز نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر جامع انتظامات کو یقینی بنایا جائے، عرس میں شرکت کرنے والے زائرین کی سہولت پر توجہ دی جائے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ زائرین کی بہتر خدمت کیلئے لنگر اور سبیل کی فراہمی میں آسانی ہو نی چاہیے ۔ انہوں نے زائرین کی آسانی سے کیلئے داتا دربار کے اطراف بہترین ٹریفک انتظامات کا حکم دے دیا ۔