ثمرہ فاطمہ:داتا دربار کے احاطے میں ایک خاتون سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئی، جس کے باعث اس کے سر پر چوٹ آئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی حالت کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، جبکہ واقعہ سیڑھیوں سے گرنے کے باعث پیش آیا۔