مریم مظہر: قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں کوریئر کمپنی کی پک اپ گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
پولیس کے مطابق پک اپ گاڑی میں آگ بیٹری کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔