ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی کارروائی،عدالتی ریکارڈ میں رد و بدل اور رشوت ستانی میں ملوث ملزم کو سزا

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی کارروائی،عدالتی ریکارڈ میں رد و بدل اور رشوت ستانی میں ملوث ملزم کو سزا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی کارروائی کے نتیجے میں عدالتی ریکارڈ میں رد و بدل اور رشوت ستانی میں ملوث ملزم کو سزا سنا دی گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے عدالتی ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کر کے جعلی بریت کا حکم نامہ جاری کیا تھا، جبکہ جعلی عدالتی حکم نامہ جاری کرنے کے عوض ایک لاکھ روپے رشوت وصول کی تھی۔

حکام کے مطابق ملزم کے خلاف بدعنوانی اور جعلسازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی سماعت کے بعد سپیشل جج سنٹرل ٹو لاہور نے ملزم کو 9 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

ایف آئی اے کے مطابق مقدمے کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اقرار الطاف نے کی۔