ڈیفنس،رائفل رینج روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، باپ، بیٹا قتل

Defence,firing,Rifel range road,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)ڈیفنس اے، رائفل رینج روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،فائرنگ کی زد میں آ کر باپ بیٹا قتل، مقتولین کباڑ کا کام کرتے تھے۔

 پولیس کے مطابق مقتولین میں محمود شفیع اور اس کا بیٹا تصور شامل ہیں،مقتولین پر 2021ء میں تھانہ سبزہ زار میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا،  دوہرے قتل کا واقعہ بظاہر دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے،پولیس نفری اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے پولیس نے مزید تحقیقات جاری شروع کر دی ہیں۔