ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں لوٹ مار برقرار، ڈاکو دن دیہاڑے موبائل شاپ کا صفایا کرگئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: شہر لاہور میں دن دیہاڑے لوٹ مار کا سلسلہ جاری، ڈاکو دن دیہاڑے موبائل شاپ کا صفایا کرگئے۔ 

ساندہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے موبائل شاپ کا صفایا کر ڈالا، سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔ واردات یکم اگست کی دوپہر سوا 12 بجے شیر ربانی موبائل شاپ میں ہوئی۔ 

سی سی ٹی وی میں 2 مسلح ڈاکو دکان میں داخل ہوتے نظر آتے ہیں، ایک ڈاکو پتلون شرٹ، دوسرا شلوار قمیض میں ملبوس ہوتا ہے، ملزمان دکاندار اور گاہکوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناتے ہیں، ایک ملزم کیش کاؤنٹر کا صفایا کرتا ہے جبکہ دوسرا اطراف کی نگرانی کرتا ہے۔ 

ملزمان دکان سے 80 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ساندہ پولیس نے متاثرہ دکان مالک حسن علی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔