بیرون ملک جانے والوں کو ائیرپورٹس پر پولیو کارڈ کے اجرا پرپابندی، نادرا نے اہم وضاحت جاری کر دی

Nadra explanation, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نادرا نے وضاحت کی ہے کہ نادرا  صرف پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے۔ امیگریشن سے متعلق معاملات ہمارا دائرہ اختیار نہیں ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے آفیشل اکاونٹ سے ایک پوسٹ میں نادرا نے  وضاحت کی ہے کہ نادرا نے ایئر لائنز کو پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے لیے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت نہیں کی ہے۔ تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیرون ملک جانے والوں کے لئے پولیو کارڈ کے ضمن میں کچھ  ہدایات جاری کی ہیں۔