ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہسپتالوں کو ادویات ، انتظامی اخراجات کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری

ہسپتالوں کو ادویات ، انتظامی اخراجات کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: محکمہ خزانہ نے مختلف ہسپتالوں کو ادویات ، انتظامی اخراجات اور تنخواہوں کی مد میں گرانٹ جاری کر دی۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ایک ارب سنتالیس کروڑ روپےدیئے گئے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق  محکمہ خزانہ نےشہر کے ہسپتالوں کوادویات، انتظامی اخراجات اور تنخواہوں کی مد میں گرانٹ جاری کر دی ۔ کالج آف کمیونٹی میڈیسن لاہور کو ایک ارب بیالیس کروڑ روپے جاری  کیے  گئے ہیں۔ لاہور جنرل ہسپتال کو 2ارب 52 کروڑ، جناح ہسپتال کو 2 ارب بیالیس کروڑ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ایک ارب سنتالیس کروڑ روپے دیئے گئے ہیں۔

سر گنگا رام ہسپتال کو ایک ارب سنتالیس کروڑ، سروسز ہسپتال کو2 ارب دس کروڑ، کے ای میڈیکل یونیورسٹی کو ستر کروڑ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کو 61 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے  پہلی سہ ماہی ک کیلئے یہ بجٹ جاری کیا  گیاہے۔