ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو بڑی ہدایات جاری کردیں

وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو بڑی ہدایات جاری کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) ملک میں جاری احتسابی عمل اور حکومت کی کارکردگی کا معاملہ، حکومت کا اپوزیشن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی پالیسی، میڈیا پر احتسابی عمل کے ساتھ ساتھ حکومتی کارکردگی کو بھی سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کے ترجمانوں اور صوبائی وزرا کو ہدایات جاری کی ہیں کہ محکموں کی کارکردگی کو عوام کے سامنے لانے کے لیے تمام وزرا اپنے محکموں کے حوالے میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔ میڈیا بریفنگ کے لئے وزرا کی کارکردگی رپورٹس کی تیاری شروع کردی ہے۔

وزرا کو ہدایت کی گئیں کہ عوامی مفاد میں کون سے منصوبے شروع کیے، کون سے مکمل ہوئے؟ کون سی اصلاحات کیں سب عوام کے سامنے لایا جائے گا۔