سٹی 42: کاہنہ میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے ۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق دوگروپوں کے مابین اغوا کرنے ، معافی منگوانے پر جھگڑا ہوا، دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی اور ڈنڈوں سے تشدد بھی کیا۔
فائرنگ کی زد میں آکر 3 افراد شہزاد، بلال اور حبیب خان زخمی ہوئے۔
زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل، حالت خطرے سے باہر ہے ۔ گرفتار ملزمان میں سرزمین خان، فیصل، سلیم اور وکیل خان شامل، اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔
تھانہ کاہنہ میں واقعے کا مقدمہ اقدام قتل، اغواء اور فائرنگ کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App