سٹی 42 : لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز 361ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق لاہورمیں عید کے دوسرے روز 361ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات میں 481لوگ زخمی ہوئے، حادثات کی زد میں آکر 2 اموات ہوئیں۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات سے 205 شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ۔