سٹی42: توقع ہے کہ سینیٹ کے آج منتخب ہونے والے ارکان 5 اپریل کو سینیٹ کے اجلاس مین رکنیت کا حلف لیں گے۔
نو منتخب سینیٹروں کو حلف دلوانے کے لئے ایوانِ بالا کا اجلاس پانچ اپریل کو بلانے کی تجویز ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے پانچ اپریل کو اجلاس بلانے کے لئے سمری پارلیمانی امور کی وزارت کوبھجوا دی۔
سینیٹ اجلاس میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے ۔
سینیٹ کا اجلاس، صدر زرداری پریذائیڈنگ افسر کیوں مقرر کریں گے؟
وزارت پارلیمانی امور صدر س مملکت سے سینیٹ نصف ارکان کے لئےپہلے اجلاس کے لئے خصوصی اقدام کرتے ہوئے پریزائیڈنگ آفیسر مقرر کرنے کی بھی درخواست کرے گی۔ اس کی ضرورت اس لئے پیش آ رہی ہے کہ سینیٹ کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین دونوں ہی ان نصف ارکان میں شامل تھے جن کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد نیا الیکشن آج ہو رہا ہے۔ سینیٹ کے قواعد کے مطابق اجلاس کنڈکٹ کرنے کا اختیار صرف سینیٹ کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کو حاصل ہے۔ 5 اپریل کے مجوزہ اجلاس کی کارروائی کو کنڈکٹ کرنے کے لئے اتفاق سے دونوں ہی دستیاب نہیں ہیں تو سینیٹ کا اجلاس کنڈکٹ کرنے کے لئے صدر مملکت کو خصوصی طور پر پریذائیڈنگ آفیسر مقرر کرنا پڑ رہا ہے۔