ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرتشکیل دی گئی ٹاسک فورس کا اجلاس

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرتشکیل دی گئی ٹاسک فورس کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پرتشکیل دی گئی ٹاسک فورس کا اجلاس, صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجید خان نے بطورڈپٹی کنوئنیرشرکت کی۔
ترجمان محکمہ لیبر کے مطابق اجلاس کی صدارت صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کی۔ اجلاس میں ٹاسک فورس کے ممبران میں سیکرٹری لیبرسارہ اسلم، علی اسجد، ثاقب منان، مجاہدشیردل ودیگرافسران موجودتھے۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران نے کنوینئیراورڈپٹی کنوینئیرکو کوروناوائرس کے باعث بے روزگارہونے والے مزدور اوردیہاڑی دارطبقے کیلئے ریلیف پیکج دینے کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ دونوں وزراء نے اجلاس کے دوران مختلف محکمہ جات میں رجسٹرڈلیبر کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کاجائزہ لیا۔
صوبائی وزیر انصر مجید خان کاکہنا تھا کہ محکمہ محنت وانسانی وسائل کے رجسٹرڈتمام مزدوروں کا ڈیٹا مہیا کردیا گیا ہے۔ تمام بے روزگارہونے والے مزدوروں اوردیہاڑدارطبقے کوریلیف پیکج دیا جائیگا۔ ڈیلی ویجز پرکام کرنے والی لیبرکا کافی حد تک ڈیٹا اکٹھا کیا جا چکا ہے، لیبر کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے حوالہ سے لاہورچیمبرآف کامرس سے بھی مددحاصل کی جائیگی۔