پی آئی اے فلائٹ آپریشن جزوی بحال، 2پروازیں ٹورنٹو روانہ

پی آئی اے فلائٹ آپریشن جزوی بحال، 2پروازیں ٹورنٹو روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) قومی ائیر لائن کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا، کینیڈین حکومت کی درخواست پر پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں ٹورنٹو روانہ ہوگئیں۔

کینڈین حکومت کی درخواست پر پی آئی اے کے دو خصوصی طیارے کینڈین مسافروں کو لیکر ٹورنٹو روانہ ہو گئے، فیری فلائٹس لاہور اور کراچی سے چلائی گئی، کینڈین سفارت خانے کی جاری فہرست کے حامل 600 مسافر لاہور اور کراچی ائیرپورٹس سے پی آئی اے کے خصوصی طیاروں پر سوار ہوئے، روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر خصوصی انتظامات کیے گئے، مسافروں کی جامع اسکریننگ اوران کی سامان سمیت ڈس انفیکشن کی گئی، پروازوں کی مانیٹرنگ کیلئے پی آئی اے کی اعلیٰ انتظامیہ خود ایئر پورٹ پرموجود تھی، جبکہ مسافروں کو ٹورنٹو چھوڑ کر دونوں پروازیں خالی آئیں گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں خصوصی پروازوں کو گزشتہ روزاڑان کے لیے اجازت ملی، دیگر پروازوں کی بکنگ کیلئے پی آئی اے کے دفاتراور کال سنٹر سے مسلسل رابطے میں رہیں، کورونا احتیاط کے تناظرمیں لوگ آن لائن بکنگ اور ٹکٹنگ کو ترجیح دیں تاکہ ہجوم سے بچاجا سکے، آن لائن بکنگ کیلئے پی آئی اے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا کال سنٹرسےرابطہ کریں۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس  دنیا بھر کے کئی ممالک میں پھیل چکا ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس سے  9 لاکھ سے زائد  افراد متاثر  جبکہ 47 ہزار سےزائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے،  ایک لاکھ 94 ہزار کے قریب لوگ صحتیاب ہوچکے،  34 ہزار  افراد زندگی وموت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

پاکستان میں  کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد 2038تک جاپہنچی جبکہ اب تک وبا سے 31 افراد انتقال کرچکے ہیں، پنجاب میں کورونا وائرس کے 845 کنفرم مریض اور 11 اموات ہوئی ہیں جبکہ 5 مریض صحت یاب ہو چکے، کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب حکومت نے لاک ڈائون میں 14 اپریل تک توسیع کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer