خدا را غریبوں کی مدد کرتے ہوئے ان کی عزت نفس سے مت کھیلیں‘ صنم جنگ

خدا را غریبوں کی مدد کرتے ہوئے ان کی عزت نفس سے مت کھیلیں‘ صنم جنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذین مدنی )نامور اداکارہ صنم جنگ نے کہا ہے کہ خدا کے لیے غریبوں کی مدد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی واہ واہ کے لیے ان کی عزت نفس سے مت کھیلیں۔

اس مشکل ترین وقت میں بے شمار لوگ غریب اور نادار لوگوں کی مدد کے لیے سرگرم نظر آ رہے ہیں اور ان کی جانب سے راشن سمیت دیگر روز مرہ کی ضروری اشیا تقسیم کرنے کا سلسہ جاری ہے۔ اسی حوالے سے متعدد لوگوں کی جانب سے راشن تقسیم کرتے وقت کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں جس سے عطیہ لینے والے بے شمار لوگوں کی عزت نفس مجروح ہو رہی ہے۔

اس تمام تر صورتحال کے حوالے سے پاکستانی اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی جانب سے عطیہ کرنے والے لوگوں کے لیے ایک اہم پیغام دیا گیا ہے۔ اداکارہ صنم جنگ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'خدا کے لیے غریبوں کی مدد کرتے ہوئے، سوشل میڈیا پر اپنی واہ واہ کے لیے ان کی عزت نفس سے مت کھیلیں۔

Shazia Bashir

Content Writer