ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

36ڈی ایس پیز کی معطلی کا کیس، آئی جی پنجاب سے جواب طلب

36ڈی ایس پیز کی معطلی کا کیس، آئی جی پنجاب سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے 36 ڈی ایس پیز کو معطل کرنے کیخلاف دائر درخواست پر آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کرلیا۔

جسٹس محمد امیر بھٹی نے معطل ڈی ایس پی لعل محمد کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ملک نور محمد کھوکھر ایڈووکیٹ پیش ہوئے، درخواست گزار وکیل نے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کا موکل 2017 میں قصور میں تین ماہ کے لئے ڈی ایس پی تعینات رہا، تمام ملازمت ایماندای اور فرض شناسی سے کی، سہالہ ٹریننگ کالج سے کورس بھی کیا، قصور میں زینب کے قتل کے معاملہ پر ہنگامہ آرائی پر معطل کردیا گیا، انکوائری میں بےگناہ ثابت ہوا، موجودہ آئی جی نے 27 مارچ کو 36 ڈی ایس پیز کو معطل کردیا۔ ڈی ایس پی نعیم عزیز سندھو نے آئی جی پنجاب کے معطلی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

درخواست گزار وکیل نے کہا کہ عدالت نے اس کے موکل کی  درخواست دادرسی کے لیے آئی جی پنجاب پولیس کو بھجوا دی، عدالت نے آئی جی پنجاب کو معطل ڈی ایس پیز کا دوبارہ موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا، عدالت کے9مارچ 2019 کے حکم کی پاسداری نہیں کی جا رہی، تاحال آئی جی نے کسی بھی ڈی ایس پی کو بلوا کر اسکا موقف نہیں سنا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer