سٹی 42: فلسطینی ذرائع کے مطابق غزہ شہر کے مغرب میں واقع الکتائب کے علاقے میں اسرائیلی اہلکاروں کے ایک گروہ نے دراندازی کرکے غزہ کی داخلی سکیورٹی کے ایک کمانڈر کو شہید کرنے کی کوشش کی، تاہم کارروائی بے نقاب ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد مزاحمتی اہلکاروں اور اسرائیلی عناصر کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ اس دوران اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے اپنے اہلکاروں کو علاقے سے نکالنے کیلئے فضائی بمباری شروع کردی۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک ان حملوں میں ایک بچے سمیت 8 شہری شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔