سٹی 42: تھانہ مغلپورہ کے ہیڈ کانسٹیبل نے سیکورٹی کیلئے پیسے مانگ لیے ۔
محفل میلاد کی سیکیورٹی کے لئے پولیس نفری چاہیے تو پیسے دو۔پولیس اہلکار نے میلاد کے منتظم سے سیکیورٹی ڈیوٹی کے لئے پیسے مانگ لیے۔تھانہ مغلپورہ کے محرر ہیڈ کانسٹیبل عبدالغفور نے پیسے لیکر تھانے آنے کا کہا ۔پولیس اہلکار کی جانب سے پیسے مانگنے کی آڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔
ہیڈ کانسٹیبل نے کہا سکیورٹی ڈیوٹی لگ جائے گی لیکن پیسے لے کر تھانے آنا، منتظم نے کہا میلاد کے لیے ضلعی انتظامیہ سے این او سی بھی لیا تھا۔
تھانہ مغلپورہ کے ہیڈ کانسٹیبل عبدالغفور کی مبینہ آڈیو کا نوٹس، محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔ میلاد کی سکیورٹی ڈیوٹی کے عوض پیسے مانگنے کی آڈیو سامنے آنے پر کارروائی شروع کی گئی۔
اہلکار پر میلاد منتظم سے سکیورٹی نفری فراہم کرنے کے عوض رقم طلب کرنے کا الزام سامنے آیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ذمہ دار اہلکار کے خلاف قانون و ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی،