ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبے بھر میں 8 لاکھ 60 ہزار سے زائد  آٹے کےتھیلے مارکیٹ میں فراہم

صوبے بھر میں 8 لاکھ 60 ہزار سے زائد  آٹے کےتھیلے مارکیٹ میں فراہم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:صوبے بھر میں آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، فلور ملوں کی جانب سے 31 اگست کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے میں سپلائی کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر سے گندم کی گرائنڈنگ کے بعد آٹے کی سپلائی یقینی بنا دی گئی ہے۔ 31 اگست کو 10 کلو آٹے کے 2 لاکھ 39 ہزار 668 تھیلے مارکیٹ میں فراہم کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ گندم سے 10 کلو آٹے کے 3 لاکھ 59 ہزار 913 تھیلے جبکہ 20 کلو آٹے کے 1 لاکھ 30 ہزار 252 تھیلے مارکیٹ میں سپلائی کیے گئے۔

ڈی جی فوڈ پنجاب کے مطابق مجموعی طور پر 10 کلو آٹے کے 8 لاکھ 60 ہزار 85 تھیلے مارکیٹ میں فراہم کیے گئے ہیں۔

امجد حفیظ نے کہا کہ صوبے میں آٹے کی سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دی جائے گی اور عوام کو آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔