ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن سکواڈ نےایکسیڈنٹ کے مقدمہ میں مطلوب گاڑی  ڈھونڈ نکالی

ڈولفن سکواڈ نےایکسیڈنٹ کے مقدمہ میں مطلوب گاڑی  ڈھونڈ نکالی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ڈولفن سکواڈ نے سیف سٹی کیمرہ کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایکسیڈنٹ کے مقدمہ میں مطلوب گاڑی کو مسلم ٹاؤن کے قریب سے راؤنڈ اپ کر لیا۔

ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق سیف سٹی سے گاڑی کے حوالے سے الرٹ موصول ہوتے ہی ڈولفن ٹیم نے فوری کارروائی کی اور گاڑی کو مسلم ٹاؤن کے قریب تلاش کر لیا۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ گاڑی ایکسیڈنٹ کے مقدمہ میں مطلوب تھی، جسے تھانہ ڈیفنس بی نے بلیک لسٹ کروایا تھا۔

برآمد شدہ گاڑی مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ مسلم ٹاؤن کے حوالے کر دی گئی۔