عرفان ملک: ا یف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے قصور پاسپورٹ آفس میں کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار افراد میں 7 پاسپورٹ آفس کے ملازمین، 3 ایجنٹس اور پنجاب پولیس کا ایک اہلکار شامل ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملازمین میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد وقاص، یو ڈی سی شہزاد، ڈیٹا انٹری آپریٹر محمد الیاس، سینیٹوریل اسٹاف غلام مصطفیٰ اور تین سکیورٹی گارڈز شامل ہیں، جبکہ پنجاب پولیس کے کانسٹیبل روہیل اور تین پاسپورٹ ایجنٹس کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان مبینہ طور پر ملی بھگت کے ذریعے پاسپورٹ بنوانے کے عوض شہریوں سے اضافی رقم وصول کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے پاسپورٹس، ٹوکن، بینک چالان، رسیدیں اور دیگر اہم شواہد بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔