علی ساہی:موٹرسائیکل اورگاڑیوں کی رجسٹریشن وٹرانسفر،شناختی کارڈپرمالک کےنام پرسسٹم کا پنجاب میں آج سے آغاز کر دیا گیا۔
ایکسائزحکام کے مطابق شہری اب موٹروگاڑی کانمبراپنےپاس رکھ کراگلی گاڑی پرلگا سکیں گے،پرانےنمبرکی بجائے نئےنمبرکےاجراپرمعمولی فیس اداکرناہوگی۔
ایکسائز افسرعمرشیر چٹھہ نے بتایا کہ شناختی کارڈزپررجسٹریشن منتقلی سےمالک کےنام پرگاڑی کاتمام ریکارڈموجودرہےگا،استعمال شدہ گاڑی خریدنے پر نیا نمبر جاری ہوگا جس کی معمولی فیس ہوگی۔موٹر سائیکل پر اضافی فیس 1ہزار وصول کی جائےگی ،گاڑیوں پر سی سی کے حساب سے 1سے6 ہزارفیس اضافی وصول کی جائیگی۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App