علی ساہی: دریاؤں میں طغیانی کے باعث پنجاب پولیس کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس شہریوں اور انکے مویشیوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے،پنجاب پولیس تمام متاثرہ اضلاع سے 2 لاکھ 22 ہزار 751 متاثرین کا انخلا یقینی بنا چکی ہے،89 ہزار سے زائد مردوں، 65 ہزار 416 خواتین اور 68 ہزار سے زائد بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہریوں کے 2 لاکھ 97 ہزار 770 مویشیوں کو بھی سیلاب زدہ علاقوں سے نکالا گیا ،لاہورسے 6 ہزار سے زائد شہری ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے،پنجاب پولیس کے 15 ہزار سے زائد افسران و اہلکار، 700 سے زائد وہیکلز، 40 بوٹس شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب نے انخلا والے علاقوں میں سکیورٹی، سرویلنس اور پٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔