پاکستانی باولر کسی بھی وقت کھیل کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں، کوہلی کا اقرار

Verat Kohli, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: بھارت کے سٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کے تازہ ترین بیان سے عیاں ہو گیا کہ وہ ایشیا کپ میں پاکستان کے باولروں کی تباہ کن صلاحیتوں سے خوفزدہ ہیں۔ ویرات کوہلی نے تسلیم کر لیا کہ  کا کہنا ہے کہ پاکستان کے باولر  کسی بھی موقع پر میچ کا رخ بدل سکتے ہیں۔

ایشیا کپ سے قبل ایونٹ براڈکاسٹرز کی جانب سے ریلیز کئے گئے تازہ ترین انٹرویو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے کیوں کہ پاکستان کی ٹیم میں کافی اچھا ٹیلنٹ ہے، وہ ایک کوالٹی ٹیم ہے۔

کوہلی نے کہا، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کی اسٹرینتھ اس کی باولنگ ہے کیوں کہ پاکستان ٹیم میں ایسے بااثر اور باصلاحیت بولرز ہیں جو کسی بھی موقع پر اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے میچ کا رخ بدل سکتے ہیں ۔ پاکستانی باولرز کا سامنا کرنے کیلئے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔