لاہور پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

جرائم پیشہ افراد ،کریک ڈاؤن،سی سی پی او لاہور،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لاہور پولیس کا غنڈوں بدمعاشوں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک 151  بدمعاشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ۔

 لاہور پولیس نے ریکارڈ یافتہ بدمعاشوں اور بدکردار عناصر کے ڈیروں،گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے دوران لاہور پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران 151افراد کے خلاف کارروائی کی،24 کے خلاف مقدمات درج کیے۔سی سی پی او نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی جگہ جیل ہے ورنہ وہ لاہور چھوڑ دیں۔

 غنڈہ ایکٹ کے تحت 34 افراد کے خلاف  کارروائی کی گئی جبکہ 29 ریکارڈ یافتہ جرائم پیشہ افراد کی تھانوں میں حاضریاں یقینی بنائی گئیں،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ 20 افراد سے آئندہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں حصہ نہ لینے کے ضمانتی مچلکے لئے گئے،23 افراد سے مزید انوسٹی گیشن جاری ہے ۔

سی سی پی نے کہا کہ کسی کو شہر میں بدمعاشی یا غنڈہ گردی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ جرائم کی سرپرستی، فرائض سے غفلت برتنے والے افسران نوکری کے بجائے گھر جائیں گے۔