گجرپورہ میں بھی 2 اور لڑکیوں سےگینگ ریپ،فیکٹری مالک گرفتار

گجرپورہ میں بھی 2 اور لڑکیوں سےگینگ ریپ،فیکٹری مالک گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : گجرپورہ میں 2لڑکیوں سےگینگ ریپ ،پولیس کے مطابق    ملزمان نےلڑکیوں کوشاہدرہ سےاغواکیااورگجرپورہ  لے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق گجرپورہ میں 2لڑکیوں سےگینگ ریپ   کا واقعہ ،پولیس کے مطابق  3  ملزمان نےلڑکیوں کوشاہدرہ سےاغواکیااورگجرپورہ  لے گئے اوردونوں کو گن پوائنٹ پر  زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تینوں ملزم فرار ہوگئے جبکہ  فیکٹری مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایس پی وقارصہیب کا کہنا ہے کہ  پولیس نے خواتین کو میڈیکل کیلئےہسپتال منتقل کر دیا ، زیرحراست ملزم کےمطابق خواتین کوباہمی رضامندی سےلایاگیا، فرار ملزمان کوحراست میں لینےکیلئےکوششیں جاری ہیں،ایس ایس پی  وقارصہیب کا مزید کہنا تھا کہ   ملزموں  کیخلاف اندراج  مقدمہ کیلئےخواتین سے درخواست لے لی گئی۔