سٹی42: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانولے کی ملاقات, پاک امر یکہ تعلقات 'دہشتگردی کے خاتمے' امن قیام سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانولے کی ملاقات, پاک امر یکہ تعلقات 'دہشتگردی کے خاتمے' امن قیام سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیولے کورونا وبا کے دوران حکومتی اقدامات اور پنجاب آب پاک کے منصوبوں کے بھی معترف نکلے، امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت دیگر شعبوں میں ترقی اور امن کے قیام کیلئے امریکہ پاکستان کیساتھ ہے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل اور وہاں پر جاری بھارتی مظالم کے خاتمے پرزور دیا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگر دی کے خاتمے اور امن کیلئے سب سے زیادہ قربانیں دی ہیں۔، پاک امریکہ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستانی ترقی کیلئے امریکی کردار قابل تعریف ہے۔گور نر پنجاب کامزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، افغانستان میں فیصلہ وہاں کے عوام کی مرضی کے مطابق ہونا چاہئے۔ گور نر پنجاب چو دھری محمدسرور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دسمبر 2021 آب پاک اتھارٹی کے تحت 8 ملین لوگوں کو صاف پانی فراہم کریں گے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے نئے سپیشل اکنامک زونز بھی بنا رہے ہیں۔