ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار سے برطانوی خاتون امراء نوشینہ مبارک کی ملاقات، پارلیمانی روابط کی اہمیت پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار سے برطانوی خاتون امراء نوشینہ مبارک کی ملاقات، پارلیمانی روابط کی اہمیت پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : برطانوی خاتون امراء اور آرڈر آف دی برٹش امپائر انعام یافتہ نوشینہ مبارک نے آج نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک-برطانیہ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، پارلیمانی روابط کی اہمیت اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی خاتون امراء نوشینہ مبارک نے پاکستان میں سیلاب سے بحالی اور تدارکی اقدامات کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ 

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے نوشینہ مبارک کی مسلسل کاوشوں کو سراہا ۔