سٹی42: شہری حلقوں کی جانب سے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز تحصیلوں کی تقسیم کے مطابق نہیں بڑھائے گئے، جس کی وجہ سے موجودہ سنٹرز پر دگنا بوجھ پڑ رہا ہے۔
لاہور میں تحصیلوں کی تعداد بڑھا کر 10 کر دی گئی تھی مگر اب تک اراضی ریکارڈ سنٹرز کی تعداد 5 ہی برقرار ہے۔ نئے تقسیم شدہ تحصیل سٹی کے موضع جات 3تحصیلوں میں تقسیم کیے گئے مگر سنٹرز کی تعداد میں اضافہ نہ کیا گیا۔
عوامی مطالبہ ہے کہ وقت کی بچت اور بہتر خدمات کے لیے نئی اراضی ریکارڈ سنٹرز قائم کیے جائیں اور پہلے سے موجود سنٹرز کے عملے میں اضافہ کیا جائے تاکہ کام کی رفتار اور معیار بہتر ہو سکے۔