ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ائیرپورٹ کے قریب تین نامعلوم ملزمان کی چلتی  گاڑی پر فائرنگ

 ائیرپورٹ کے قریب تین نامعلوم ملزمان کی چلتی  گاڑی پر فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق: اسلام آباد ائیرپورٹ سے کچھ فاصلے پر تین نامعلوم ملزمان نے چلتی  گاڑی پر فائرنگ کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق گاڑی رکتے ہی تینوں ملزمان گاڑی کے پاس آئے اور سہیل نامی مسافر سے  نقدی لوٹ کرفرار ہوگئے۔ فائرنگ سے سہیل نامی مسافر کو  کے دانت ٹوٹ گئے اور چہرے شدید زخم آئے۔ مسافر بیرون ملک سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ 

 ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ سے رات کے وقت باہر نکلتے ہی ڈکیت گروہ مسافروں کی گاڑیوں پر حملہ کر دیتے ہیں ۔زیادہ تر غیر ملکی پروازیں رات گئے کو پاکستان پہنچتی اور روانہ ہوتیں ہیں ۔ اسلام آباد ائیرپورٹ رات گئے آنے والی فائلٹس کے مسافروں کو متعدد دفعہ لوٹنے کے واقعات رونما ہوئے۔