شوہر کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم، اہلیہ دانیہ نے بڑا قدم اٹھالیا

dania amir reached supreme court
کیپشن: dania amir
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ بی بی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لئے سپریم کورٹ پہنچ گئی۔

  درخواست میں ایڈیشنل سیشن جج،مجسٹریٹ اور سیکرٹری ہیلتھ سندھ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ بی بی نے ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ سندھ ہائیکورٹ کا 12 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بحال کرتے ہوئے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا جائے۔

 درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرا نہیں رکھا جاسکتا، سندھ ہائیکورٹ نے ثبوتوں اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، عامر لیاقت کی طلاق یافتہ بیویاں قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتیں، عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننا ضروری ہے۔

 اہلیہ دانیہ بی بی نے موقف اپنایا کہ عامر لیاقت کی بیوی ہونے کے ناطے ان کی وفات کے بعد وارث ہوں، عامر لیاقت کے بچے اور بیویاں جائیداد و مال پر غیر قانونی قابض ہوچکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer