ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیچہ وطنی کے قریب ٹرین حادثہ کی ویڈیو سامنے آگئی

 train Accident near chichawatni
کیپشن: Train accident
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)چیچہ وطنی کے قریب ٹرین حادثہ، ساہیوال سے کراچی جانے والی کول ٹرین چیچہ وطنی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، ٹرین کی چار سے زائد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کے باعث لاہور سے کراچی ڈاون ٹریک متاثر ،ریلوے حکام کا لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا روٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے قریب ٹرین حادثہ پیش آنے سے ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کی گئی،ساہیوال سے کراچی جانے والی کول ٹرین چیچہ وطنی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی،ریلوے حکام کا کہناتھا کہ ریلوے پھاٹک کے قریب گڈز ٹرین کی سات بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثہ میں کوئی  جانی نقصان نہیں ہوا،حادثہ کے باعث ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوچکی ہے، ڈاؤن کی ٹرینوں کو پچھلے سٹیشنوں پر روکا جا رہا ہے،متعلقہ افسران جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے کے باعث لاہور سے کراچی ڈاون ٹریک متاثر ہوا،لاہور سے کراچی ڈاون ٹریک بلاک ہو گیا،لاہور سے کراچی ٹرینوں کی آمدورفت بری طرح متاثر ہے،ریلوے حکام نے لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا روٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا،لاہور سے جانے والی کراچی ایکسپریس، گرین لائن ، عوامی ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کو بذریعہ فیصل آباد کراچی روانہ کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer