انٹرمیڈیٹ میں داخلے کے خواہشمند طلبا کیلئے اہم خبر

admission start for intermediate
کیپشن: Intermediate Student
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کا اعلان کر دیا،  1200 کے قریب سیٹوں پر طلبا کو اوپن میرٹ کی بنیاد پر داخلے دیئے جائیں گے، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ میں داخلے کے خواہشمند طلبا سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے 1200 کے قریب سیٹوں پر طلبا کو اوپن میرٹ کی بنیاد پر داخلے دیئے جائیں گے۔ داخلے ایف اے، ایف ایس سی، آئی کام، آئی سی ایس میں کیے جائیں گے۔

داخلے پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، کمپیوٹر سائنس، جنرل سائنس، کامرس اور آرٹ گروپ میں کیے جائیں گے۔ داخلوں کیلئے اپلائی صرف لڑکے کرسکتے ہیں۔ خواہشمند طلبا صرف آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں جبکہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر ہے۔

طلبا جی سی یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے پراسپیکٹس ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔ بورڈ امتحانات میں پہلی تین پوزیشنز کے حامل امیدواروں کو سو فیصد فیس معافی کیساتھ فری رہائشی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔