ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کو پہلی سہہ ماہی میں 1395 ارب روپے کا سنگ میل عبور کرنے پرمبارک باد پیش کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کے ذریعے پہلی سہہ ماہی میں 1395 ارب روپے کا سنگ میل عبور کرنے پر ایف بی آر کو مبارک باد پیش کی،وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا کہ ایف بی آر کو پہلی سی ماہی کےلیے 1211 ارب روپے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا، گزشتہ سال کے نسبت رواں سال 38 فی صد زائد آمدنی رہی، سنگ میل عبور کرنے پر ایف بی آر کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔
I congratulate the nation on FBR’s achievement of collecting Rs.1,395 billion in Q1 of FA 2021-22 against the target of Rs.1,211 billion. This represents a growth of 38 percent in revenues over the same period last year.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 1, 2021