پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کیلئے شاندار خوشخبری آگئی

 پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کیلئے شاندار خوشخبری آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 نبیل ملک: محکمہ سول ایوی ایشن میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی بھرتیاں شروع کردیں۔ ادارے نے خواہشمند افراد سے کوائف طلب کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سول ایوی ایشن نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کےمنظور شدہ تعلیمی اداروں سے ایم بی اے، اے سی سی اے، سی اے، سی ایم اے،  ایم اے انٹرنیشنل ریلیشنز،  ایل ایل ایم، ایم اے اکنامکس،  ٹرانسپورٹ منیجمنٹ، ایئر اسپیس لاء،  ایوی ایشن مینجمنٹ،  ایم بی اے مارکیٹنگ اورفنانس پاس کرنے والے طلبہ و طالبات سے درخواستیں طلب کر لیں۔

محکمہ سول ایوی ایشن کےمطابق میرٹ پرپورا اترنے والےامیدواروں کو محکمہ سول ایوی ایشن میں ملازمت کےمواقع ملیں گے، سول ایوی ایشن بہت جلد ایگزیکٹوو گروپ ون کی تین آسامیوں پراسسٹنٹ ڈائریکٹربرائے آڈٹ میرٹ پربھرتی کرے گا۔ جن کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ گیارہ ہزار روپے جبکہ عمرکی حد اٹھائیس سال مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ایگزیگٹوو گروپ ون پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر برائے اے ٹی اینڈ ای آر کے لیے بھی تین اسامیاں خالی ہیں جن پر میرٹ پر کامیاب امیدواروں کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ گیارہ ہزار روپے جبکہ عمر کی حد اٹھائیس سال مقرر کی گئی ہے۔امیدواروں کے لیے سیکنڈ ڈویژن میں امتحانات پاس کرنا لازمی ہے.

میرٹ پر اترنے والے امیدواروں کے لیے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنا بھی لازمی ہو گا، این ٹی ایس ٹیسٹ لاہور، کراچی ، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور میں کیا جائے گا ، امیدوارپندرہ اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کرا دیں. تحریری امتحان پاس کرنے کے بعد تمام امیدواروں کومحکمہ سول ایوی ایشن کامیڈیکل ٹیسٹ بھی کلئیر کرنا ہوگا۔  جعلی اسناد جمع کرانے والوں کےخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer