وقاص احمد: پولیس لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لیکر لائسنس بنانے پر وارڈنز کی گرفتاری کا معاملہ، انوسٹی گیشن پولیس گلبرگ نے کیس اینٹی کرپشن کو منتقل کر دیا۔
لبرٹی خدمت مرکز سے ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت آٹھ افراد پر مشتمل گروہ گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمہ سنئیر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں پانچ دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لبرٹی خدمت مرکز سے رشوت وصولی کرتے وارڈنز اور ٹاوٹ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے، وارڈن مبین ، فاروق اور عمران کی جیب سے رقم بھی برآمد کرلی گئی تھی ۔