سنیل سیٹھی کے پسندیدہ کرکٹر کون؟اداکار نے بتا دیا

سنیل سیٹھی کے پسندیدہ کرکٹر کون؟اداکار نے بتا دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارسنیل شیٹی نےکہاہےکہ وہ بھارتی بلےبازویرات کوہلی کےمداح ہیں۔
حالیہ انٹرویومیں بالی ووڈ اداکارسنیل شیٹی کاکہناتھاکہ ان کےپسندیدہ کھلاڑی شہرت یافتہ کرکٹرویرات کوہلی ہیں۔
سنیل شیٹی کامزیدکہناتھاکہ کے ایل راہول انکا بیٹا ہے اور جب خاندان کا معاملہ ہو تو آپ اس پر کوئی گفتگو یا رائے نہیں دے سکتے۔
تاہم جب ان سے سوال کیا گیا کہ تو پھر آہان شیٹی کیا ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ خاندان ہے، لیکن وہ ایک کرکٹر نہیں، وہ اداکار ہے۔
اس موقع پر سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی تعاقب (غالباً ان کا مطلب رنز کا تعاقب) کرنے کے ماسٹر ہیں اور اسی لیے وہ میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔
واضح رہےکہ 62سالہ اداکارسنیل شیٹی نے1992میں فلم بلوان سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیاتھا۔