ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ قمر اسلام کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ سے ہٹا دیا گیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق عامر عنایت کو پیف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کرلیا گیا ہے اور انہیں چیئرمین منتخب کیا جائے گا۔ ایک ہفتے میں پیف کے نئے چیئرمین کا انتخاب ہونے کا امکان ہے۔ چھ ماہ سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں کوئی چیئرمین نہیں ہے۔