وزیراعظم کا پہلا دورہ چین، سی پیک پر بات ہوگی، شہباز شریف

Shahbaz Sharif
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ سرکاری دورہ پر چین روانہ ہوں گے، وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفد بھی ہو گا، دورے میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، پاک چین وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، دونوں ممالک کے قائدین اسٹرٹیجک کوآپریشن پارٹنرشپ کا جائزہ لیں گے، ملاقاتوں اور اجلاسوں میں علاقائی اور عالمی سطح پر صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے پر پیش رفت متوقع ہے، دورے کے دوران مفاہمت کی متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے، دورے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی رفتار مزید بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ بیجنگ کے لیے روانہ ہورہا ہوں، پاکستان چین دوست اور شراکت دار کے طور پر ساتھ کھڑے ہیں،  چینی قیادت سے مختلف معاملات سمیت سی پیک پر بات چیت ہوگی، سی پیک کا دوسرا مرحلہ سماجی و اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، چین کی معاشی حکمت عملی سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے، سی پیک منصوبہ ہمارے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرے گا۔