ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس کی ہڑتال کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس کی ہڑتال کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکس کی ہڑتال کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔  

 جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے   درخواست دائر کی ہے،درخواست میں  پنجاب حکومت، سیکرٹری صحت  سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر ہڑتال کو جواز بنا کر مریضوں کا علاج نہیں کر رہے، ڈاکٹروں کی ہڑتال عدالتی فیصلوں سےمتصادم ہے، حکومت بہتر علاج  کی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے.

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو مریضوں کی بہتر علاج کیلئے اقدامات کرنے  اور  ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا حکم دے ۔

  واضح رہے کہ گزشتہ 22 روز سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال  سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف جاری ہے، ٹیچنگ ہسپتالوں میں آؤٹ اور ان ڈورز بند ہیں، لیبارٹری ٹیسٹوں کی سہولت بھی معطل ہے جس کے باعث دور دراز سے علاج کیلئے آنے والے مریض در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer