ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا بھر میں معیشتوں پر دباؤ اور مہنگائی کا خدشہ بڑھ گیا

دنیا بھر میں معیشتوں پر دباؤ اور مہنگائی کا خدشہ بڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ایک بار پھر معاشی خدشات کو جنم دے دیا ہے، جس سے مختلف ممالک میں مہنگائی کے خطرات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ توانائی بحران کے اثرات نہ صرف بڑی معیشتوں بلکہ ترقی پذیر ممالک پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت عارضی طور پر 126 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جس کے باعث معیشتوں پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل مہنگا ہونے سے امریکا میں مہنگائی کی شرح میں 1 سے 2 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ جرمنی اور بھارت بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہیں گے۔

پاکستان کے حوالے سے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر تیل کی قیمتیں اسی سطح پر برقرار رہیں تو ملک میں مہنگائی میں 2 سے 4 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ متوقع ہے، جو عوام کیلئے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

آبنائے ہرمز کے گرد کشیدگی کے باعث عالمی مالیاتی مارکیٹس میں بھی منفی رجحان دیکھا گیا، جبکہ برینٹ کروڈ 126 ڈالر تک جانے کے بعد کچھ کمی کے ساتھ نیچے آیا۔ اس صورتحال نے عالمی معیشت میں غیر یقینی کی فضا کو مزید گہرا کر دیا ہے۔