ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ماہ میں 44 ہزار سے زائد ٹریفک حادثات؛ 433 افراد جاں بحق

ایک ماہ میں 44 ہزار سے زائد ٹریفک حادثات؛ 433 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب ایمرجنسی سروس نےگزشتہ ماہ ہونیوالےحادثات کی رپورٹ جاری کردی
ریسکیو حکام کے مطابق ایک ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 433 افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ ماہ 206،685 متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کیں،گزشتہ ماہ پنجاب بھر میں 44،086 ٹریفک حادثات میں 433 افراد جاں بحق ہوئے
گزشتہ ماہ 131،511 میڈیکل ایمرجنسیز پر فوری رسپانس کیا گیا، پنجاب بھر میں 5،090 آتشزدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے،سب سے زیادہ 675 آتشزدگی کےواقعات لاہور میں رپورٹ ہوئے،

گزشتہ ماہ 5،002 گرنے، 3،713 ڈلیوری ، 4،539 جرائم ایمرجنسیز پر سروسز فراہم کیں۔977 اینیمل ریسکیو، 702 کرنٹ لگنے کی ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کیا گیا،456 جھلسنے، 70 ڈوبنے، 31 عمارات گرنے5،080 متفرق ایمرجنسیز پر خدمات فراہم کیں
گزشتہ ماہ 7،845 ٹریفک حادثات لاہور میں پیش آئے جن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے