ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروشلم کی آگ؛ کچھ آبادیوں کے مکینوں کو گھر جانے کی اجازت، مزید آبادیوں کو خطرہ

Jerusalem bushfire, City42
کیپشن: ایک اسرائیلی فائر ہیلی کاپٹر رومن کیتھولک ٹریپسٹ خانقاہ پر پرواز کر رہا ہے جہاں فائر عملہ یروشلم کے باہر لیٹرون، اسرائیل میں جمعرات، 1 مئی 2025 کو جنگل کی آگ سے لڑ رہا ہے۔ (اے پی فوٹو/اوہاد زوگینبرگ)

سٹی42: بدھ کے روز پروشلم کے نواح کی جن آبادیوں سے لوگوں کو بش فائر کی وجہ سے انخلا شدہ رہائشیوں کو آگ لگنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی، حالانکہ حکام نے ان آبادیوں کے قریب آگ کے  ممکنہ دوبارہ زندہ ہونے کا انتباہ دیا ہے۔
فائر اینڈ ریسکیو سروس کے ترجمان نے بتایاہے کہ اسرائیلی حکام نے جنگل کی آگ کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے قصبوں کے تمام مکینوں کو گھروں کو واپس جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وہ مزید کہتی ہیں کہ توقع کی جاتی ہے کہ کئی ممالک اسرائیل کو آگ سے لڑنے میں مدد کے لیے طیارے بھیجیں گے، یہ آگ کل بدھ کی صبح یروشلم کے آس پاس کے جنگلاتی پہاڑیوں میں پھوٹ پڑی تھی۔ دو دن میں فائر فائٹرز نے کچھ علاقوں میں آگ کو کنٹرول کیا، اور کچھ مزید علاقوں میں بش فائر پھوٹ پری۔

آج جمعرات کے روز انتظامیہ نے بتایا کہ بدھ کے روز نقل مکانی کرنے والے اب یروشلم کے شمال مغرب میں واقع شہر ہاگئی، میسیلت صیون، بیت میر، شورش، نیو الان، ید حشمونہ اور نطاف کے قصبوں میں واپس جا سکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز کئی دوسری آبادیوں کے مکینوں کو آگ کے پھیلاؤ کی صورت مین گھر چھوڑنے کے لئے تیار رہنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ ان آبادیوں کی تعداد سات ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ جمعرات کے روز کم و بیش  11 علاقوں میں آگ بھڑک رہی ہے۔ 

مودین کے قریب مغربی کنارے کی ایک بستی میوو حورون  Mevo Horon کے رہائشیوں کو پولیس کی جانچ کے بعد آج صبح گھر واپس جانے کی اجازت دی گئی۔ کل، ایشتاول اور مسمار آیالون کے رہائشیوں  کو نکالا گیا تھا - آج ان  کو بھی ان کے قصبوں میں واپس جانے کی اجازت دی گئی۔

اگرچہ آج صبح درجہ حرارت میں کمی اور ہلکی بوندا باندی کا امکان دیکھا گیا ہے، تاہم حکام نے خبردار کیا ہے کہ آگ دوپہر کے وقت دوبارہ بڑھ سکتی ہے اور ہواؤں کے تیز ہونے اور درجہ حرارت میں اضافے کی توقع ہے۔